چیئرمین چنیسر ٹاون فرحان غنی کا شاہین گراؤنڈ و پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ 

24

چیئرمین ٹی ایم سی چنیسر فرحان غنی کا کہنا ہے کہ چنیسر ٹاؤن میں ہر ترقیاتی پروجیکٹ کی مانیٹرنگ کرینگے تاکہ مکینوں کو جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ اس سے طویل عرصے تک مستفید ہوں

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین ندیم خیالی، ٹاون کونسلر قمر احمد خان، کونسلر سکندر صالح کے ہمراہ یوسی 5 منظور کالونی میں شاہین گراؤنڈ وپارک میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے اور انجنئیرز سے پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ حاصل کرنے کے دوران کیا

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین گراونڈ وپارک ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس سے نہ صرف منظور کالونی بلکہ چنیسر ٹاؤن کے مکین مستفید ہونگے یہ پروجیکٹ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا

 انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کی مانیٹرنگ کا مقصد کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے ساتھ بہترین ترقیاتی کاموں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق چنیسر ٹاؤن کو سہولیات سے آراستہ ٹاؤن بنانے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے ثمرات کچھ ہی عرصے بعد نظر آئیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.