کراچی :کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک بنگلے میں قائم چھالیہ کی فیکٹری پکڑی
گئی۔
کسٹمز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ 40 بورے چھالیہ بھی برآمد کی گئی۔
اس حوالے سے درخشاں تھانے کے ایس ایچ او کلیم موسیٰ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پاکستان کسٹمز کے عملے کے ہمراہ ڈیفنس خیابانِ شجاعت پر کارروائی کی۔
بنگلے سے 40 بورے تیار چھالیہ، گٹکا اور دیگر ممنوع سامان برآمد ہوا ہے۔کارروائی کے دوران مشین سے سپاری کی پیکنگ کا عمل جاری تھا۔
ملزم امیر احمد خان نے گھر کے ایک حصے میں غیر قانونی فیکٹری قائم کر رکھی تھی۔
پولیس اور کسٹمز کے عملے نے سامان کے علاوہ مشینری بھی ضبط کر لی ہے۔