ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 07 رکنی وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (CRA) کے جنرل سیکریٹری ریحان چشتی کی سربراہی میں دیگر اراکین شامل تھے۔
سی آر اے کے وفد نے شہر میں امن و امان سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی اور کرائم رپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر پولیس چیف نے ہر ممکن اقدامات لینے کی یقین دہانی کرائی ۔
سی ار اے کی تحریری شکایت پر پولیس چیف نے ایس ایس پی کیماڑی کو فوری طور پر قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے اور افسران کو میڈیا/صحافیوں سے مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایات کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسٹریٹ کرائم و غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اجلاس کے اختتام پر کرائم رپورٹرز ایسوسیشن کے ممبران نے باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر پولیس چیف نے شکریہ ادا کیا۔