متحدہ ورکرز فرنٹ کے وفد کی جناح و گلشن ٹاؤن کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ملاقاتیں

16

متحدہ ورکرز فرنٹ ڈی ایم سی ایسٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی ایم سی ایسٹ کے پانچوں ٹاؤنز کےاہم مسائل پر بات کی گئ۔

بعد ازاں متحدہ ورکرز فرنٹ ڈی ایم سی ایسٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد صاحب کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کے میونسپل کمشنر جاوید کلہوڑ ، گلشن اقبال ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراھیم بھی موجود تھے جس پر چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے متحدہ ورکرز فرنٹ ڈی ایم سی ایسٹ کے ذمہ داران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

متحدہ ورکرز فرنٹ ڈی ایم سی ایسٹ کے انچارج و جنرل سیکریٹری فیصل اسلام نے چیئرمین کو ملازمین کی تنخواہوں بشمول مسائل سے متعلق آگاہ کیا جس پر چیئرمین گلشن ٹاؤن نے یقین دہانی کروائی کے انشاء اللّه ملازمین کے درپیش مسائل جلد حل ہوجائے گے۔

جبکہ جناح ٹاؤن کے میونسپل کمشنر الہی بخش صاحب سے بھی یونین کے وفد کی جانب سے ملاقات کی گئ اور جناح ٹاؤن میں ملازمین کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

جس پر میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن نے یقین دلوایا کے جناح ٹاؤن میں ملازمین کو جو مسائل  درپیش ہیں انشاء اللّه جلد حل کیے جائے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.