ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں سمیت ہر یوسی میں بلدیاتی خدمات فراہم کرینگے ،رضوان عبدالسمیع

33

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر خداداد  کالونی یو سی 11 جناح ٹاؤن پھول والی گلی میں گزشتہ کئ سالوں سے پانی کی عدم فراہمی سے محروم رہائشیوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنادی گئ ہے مذکورہ گلی میں آج تک واٹر کارپوریشن کی جانب سے مین لائن نہیں ڈالی گئ تھی رہائشیوں نے اپنے طور پر تین سال تک کوششیں کیں جو ناکام ثابت ہوئیں اس دوران بلدیاتی اداروں کی جانب سے بھی مدد فراہم نہیں کی گئ

علاقہ مکینوں نے چئیرمین رضوان عبدالسمیع سے مذکورہ علاقے کے دوران کہا کہ بہت الیکشن ہوۓ بہت نمائندے منتخب ہوۓ لیکن پھول والی گلی کوہمیشہ نظر انداز کیا گیا.
پانی کے پیچیدہ مسٔلے کو منتخب کونسلر کی جانب سے آشکار کیا گیا جس پر چئیرمین رضوان عبدالسمیع نے مسئلے کے حل کو یقینی بنوایا ، واٹر بورڈ کارپوریشن میں سی ای او واٹر بورڈ کو درخواست دی گئ جس کے بعد اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کا سہرا ٹاؤن چئیرمین رضوان عبدالسمیع اور یوسی چئیرمین نعمان حمید،وائس چئیرمین سید خالد علیم اور کونسلر ذوالفقار بابر کے سر جاتا ہے جو اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے سیسہ پلائ دیوار ثابت ہوئے اور مختلف سطح پر بات چیت کے ذریعے انہوں نے یہ مسئلہ حل کروایا

اس موقع پر چئیرمین رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے جناح ٹاؤن کی ہر یوسی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مرحلہ وار جناح ٹاون میں مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر کام دکھائ دیں گے خاص طور پر ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں بھرپور بلدیاتی خدمات فراہم کی جائیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.