گلشن ٹاؤن میں موجود پارکوں کی تزئین و آرائش کر کے اہل علاقہ کو بہترین ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، ڈاکٹر فواد
چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے یوسی 03 ، مونا پارک اور یوسی 05 ، جمشید انصاری پارک کا دورہ کیا
ڈاکٹر فواد نے پارکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور پارکس کی تزئین و آرائش و بہتری لانے کیلئے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں انھوں نے ضرورت کے مطابق اسٹور کی تعمیر اور باتھ روم کی مرمت کے احکامات بھی جاری کیۓ۔
اس موقع پر چیئرمین گلشن ٹاؤن کے ھمراہ وائس چیئرمین ابراھیم صدیقی ، ایس۔ای سہیل احمد ملاح اور اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر راشد فیاض بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر فواد نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں سب سے پہلے گلشن ٹاؤن کے عوام کو سہولیات فراھم کرنا ہے یہ ہی ھمارا نصب العین ہے ، مرحلہ وار ٹاؤن کے تمام پارکس میں تزئین و آرائش کے کام کرا کر بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ اہل علاقہ کو اپنے محلے میں تفریح کے مواقع میسر آسکیں٫ پارکوں و میدانوں کی بہتری کیلئےکام کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے یہ ہی ذرائع ہیں ۔
اس موقع پر انکے ہمراہ دیگر افسران و منتخب بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے