ٹنڈو جام میں یوسی 66 وائس چئیرمین ٹائون کمیٹی مبینہ طور پر بے لگام
ٹنڈو جام میں یوسی 66 کے وائس چئیرمین نے ٹائون کمیٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی دکانیں درمیانی شب گرا کر مبینہ طور پر نئی دکانیں بنانا شروع کر دیں
وائس چئیرمین نوید امان سرکاری دکانوں پر قبضے پر ٹائون کمیٹی کے عملے پر برہم ہوگئے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور عملے کو پیچھے دھکیل دیا گیا.
را ئونوید کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ جو بھی اس معاملے میں ہاتھ ڈالے گا اس کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے گالی گلوچ اور سنگین نتائج اورجان سے مارنے کی دھمکیوں پر عملے نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس پر ٹائون ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ٹنڈوجام میں صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونین کمیٹی 66 کا وائس چئیرمین کا سیاسی جماعت سے تعلق بتایا جارہا ہے ذرائر کے مطابق قبضہ مافیا ابتک اربوں روپے کی سرکاری املاک پر قبضہ کر چکا ہے اور اب دوبارہ سرگرم ہو کر دھڑلے سے سرکاری املاک پر قبضے کروانے میں ملوث ہے دہشت کی وجہ سے مبینہ طور پر ان کیخلاف کاروائی کرنے سے ہر کوئی پیچھے ہٹ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے حوصلے مزید بڑھ رہے ہیں
ٹائون ملازمین نے وزیراعلی سندھ ،وزیر بلدیات سندھ ،سیکریٹری بلدیات سمیت تحقیقاتی اداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ انہیں بدنام زمانہ لینڈ مافیا کے سرغنہ را ئونوید امان سے تحفظ فراہم کیا جائے