سندھ حکومت کا محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کی سب لیز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

28

 نگراں سندھ حکومت نے محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کی سب لیز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

سندھ کے وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری اوقاف منور مہیسر، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف، ایڈیشنل سیکریٹری اور دیگر افسران شریک ہوئے

نگراں وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو کا اجلاس میں افسران کو ہدایت دیتے کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کی سب لیز پر پابندی لگائی جائے اور صوبے بھر میں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے ریٹ کا جائزہ لینے لئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی شامل ہونگے،کمیٹی 10 روز میں محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کے کرایوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی یہ بھی جائزہ لے گی کے محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کا نیا ریٹ کتنا ہونا چاہئے

وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو کا کہنا تھا کہ ہمیں محکمہ اوقاف میں شفافیت لانی ہے، محکمہ میں جہاں کہیں اختیارات سے تجاوز، کرپشن یا کسی بھی قسم کی بدعنوانی دیکھی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے کرائے کے ریٹ بہت ہی کم ہیں انکو ریوائز کرکے کرائے بڑھائے جائیں گے، محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کی ٹیکسز کا بھی ڈیٹا رپورٹ پیش کی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.