نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی واٹر کارپوریشن کو وارننگ
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو وارننگ
واٹر بورڈ اور دیگر میونسپل اداروں کو انتباہ کرتا ہوں کہ آئندہ کسی سوئیپر کو گٹر کے اندر نہیں بھیجیں گے، مقبول باقر
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر متعلقہ ادارے ایسی مشینری لائیں جو بلاک گٹرز کو کھولے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
گندے اور زہریلی گیس میں بھرے ہوئے گٹروں میں سوئیپرز کو اندر بھیجنا غیر اخلاقی اور انسان دشمن رویہ ہے، مقبول باقر
ہر انسان قابل احترام، عزت اور محبت کے لائق ہے، اس کی قدر کرنی چاہیئے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
تمام میونسپل ادارے جو بند گٹر کھولنے کیلئے سوئیپرز کو گٹرز کے اندر بھیج ہیں وہ یہ غیر انسانی کام بند کریں، مقبول باقر
اب ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، مشینری استعمال کریں، کسی غریب کی زندگی سے کھیلنا بند کریں، نگراں وزیراعلی سندھ کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت