سیرت پبلک اسکول سچل گوٹھ میں سندھی کلچر ڈے کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

34

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں واقع سیرت پبلک اسکول میں سندھی کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ سمیت والدین اور سیاسی سماجی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سیرت پبلک اسکول میں سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کرکے سندھ کی ہزاروں سال پرانی ثقافت پر روشنی ڈالی۔

جبکہ طلباء کی جانب سے تقاریر بھی پیش کی گئی جس پر حاضرین کی جانب سے انہیں بھرپور داد بھی ملی۔

اسکول کے سربراہ غلام رسول ابڑو اور پرنسپل شازیہ ابڑو کا کہنا ہے کہ ہر سال کہ طرح اس سال بھی سندھی کلچر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے تقریب کا مقصد طلباء کو سندھ کی عظیم ثقافت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے

سیرت پبلک اسکول میں غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے اس سے بچوں کی صلاحیتوں نکھر کر سامنے آتی ہیں اور مستقبل میں انہیں بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے

تقریب میں شریک مہمانوں کا کہنا تھا کہ سیرت پبلک اسکول انتظامیہ کی تعلیم کے میدان میں نمایاں  خدمات ہیں، اسکول میں ناصرف مناسب فیس وصول کی جاتی ہے ساتھ ہی مستحق طلباء کو مفت تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے

اسکول انتظامیہ کی جانب تقریب میں شریک مہمانوں کو سندھی ٹوپی اجرک کے تحفے بھی دیئے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.