ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اراکین کی متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے عہدیداران کے ہمراہ واٹر کارپوریشن حکام سے ملاقات

29

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر واراکین رابطہ کمیٹی یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کی متحدہ ورکر فرنٹ سی بی اے کے عہدیداران کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن بشمول دیگر افسران سے ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینیر عبدالوسیم، رکن رابطہ کمیٹی راشد سبزواری ، رکن رابطہ کمیٹی محمد فرحان چشتی،یونائیٹڈلیبر فیڈریشن کے صدر ارشد انصاری، متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان کی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی صلاح الدین ،چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان اور دیگر افسران سے ملاقات ۔

اس ملاقات میں کراچی میں درپیش پانی اور سیوریج کے مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی اور ادارے میں ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی بات کی گئی

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو کراچی کے تمام علاقوں میں منصفانہ تقسیم کا طریقہ کار واضح کرنا پڑے گا،ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں ،ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم

کے فور کا منصوبہ اس میں کیا رکاوٹیں ہیں اور واٹر کارپوریشن کی طرف سے جو کام تھا وہ مکمل ہوا یا نہیں ،ڈپٹی کنوینیر عبدالوسیم

سیاسی پوسٹنگ ٹرانسفر سے باز رہا جائے ،رکن رابطہ کمیٹی راشد سبزواری

ہمیں ایم ڈی سید صلاح الدین صاحب نے جو بریفنگ دی ہے وہ قابل اعتبار ہے ،رکن رابطہ کمیٹی فرحان چشتی

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی صلاح الدین کی معاونت کے لیے چیف اپریٹنگ افیسر اسد اللہ اور دیگر افسران کی ٹیم موجود تھی ۔

ایم ڈی صلاح الدین نے اپنے آنے کے بعد اب تک کی کارکردگی ان کے سامنے پیش کی اور کن کن محاذوں پر کام کیا جا رہا ہے کراچی کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

جس پر متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینیر عبدالوسیم اور ارکین رابط کمیٹی نے ان کے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا

ایم ڈی صلاح الدین نے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کو ہائی ڈینٹ ڈیجیٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا وزٹ کرایا اور ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.