تنخواہوں اور پینشن کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے ، نوید انور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد افسران و ملازمین سے اپنے دفتر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افسران و ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی میری اولین ترجیح ہے۔
انشاء اللہ افسران و ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کا جو شارٹ فال ہے وہ سندھ گورنمنٹ کے تعاون اور کے ڈی اے ریکوری اور آمدن کے نئے ذرائع تلاش کر کے کے ڈی اے کی ریکوری کو کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افسران و ملازمین حاضری کو پابندی سے یقینی بنائیں اور اپنی کارگردگی سے ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی کو احکامات دئیے کہ عوامی سہولیات کو بہتر کرنے کے لئے ٹریکنگ ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا جائے جس سے عوام اپنی لینڈ، ریکوری اور آئی ٹی سے متعلق جمع کرائی ہوئی فائلوں کی معلومات آسانی سے حاصل کرسکے گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چارج لینے کے بعد افسران و ملازمین سے کیا۔