صحافت پاکستان کاچوتھا ستون ہے اس کے بغیرچھت مکمل نہیں ہوتی،پی پی رہنما رزاق باجواہ کا علامتی بھوک ہڑتال سے خطاب

21

 محمد مہر شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے علامتی بھوک ہڑتال، سندھ ایکشن کمیٹی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈہاک کمیٹی نے کراچی پریس کلب میں علامتی بھوک ہڑتال کا انعقاد کیا، احتجاج میں اے این پی، ایم کیو ایم، پی پی پی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات دن 2 بجے سے 5 تک علامتی بھوک ہڑتال کی گئ، اس علامتی بھوک ہڑتال میں سندھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مظہر عباس، کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین امتیاز خاں فاران، ممبر ارشاد کھوکر ،ہارون خالد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر خورشید عباسی، اسسٹنٹ سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری،ممبر جاوید چوہدری پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے سابق نائب صدر نعمت اللہ بخاری، مزدور رہنما لیاقت ساہی،انٹرنیشنل لائیرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد کی قیادت میں وکلا وفد نے شرکت کی،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید، ایم کیو ایم، کے رہنما شمشاد صدیقی،پی پی پی رہنما رزاق باجواہ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد پی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ،اکرم خان، نصیر احمد، بشیر سدوزئی، ماجد خان، اختر روہیلا،لیاقت مغل،اشرف بھٹی،نعمت اللہ بخاری، محمد فیاض آرائیں ۔ رسول بخش چنا،محمداشفاق چشتی، اور دیگر نے شرکت کی

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجواہ نے سینیر صحافی کے قتل پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست پاکستان کے طاقتور اداروں اور نگراں حکومت سے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رزاق باجوا نے کہا کہ صحافت پاکستان کا چوتھا ستون ہے اس کے بغیر ہماری چھت مکمل نہیں بنائی جا سکتی ساری پاکستان کی قوم اور سیاسی جماعتیں صحافیوں کی انتہائی عزت و احترام کرتی ہیں لیکن عرصہ دس سال سے کچھ صحافی جس طرح سے اپنی خدمات سیاسی جماعتوں کو پیش کرتے ہیں اور وہ ایک صحافی سے زیادہ سیاسی کارکن بن کر کے اس پارٹی کا دفاع کرتے ہیں اس پر انہوں نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ صحافی بھائی تو ہمیشہ نیوٹرل ہوتے ہیں اس ساری جماعتوں کے لیے قابل احترام ہوتے ہیں

انہوں نے کہا کہ تبدیلی خان کی جماعت نے سارے ادارے ملک کے تباہ کر دیے ہر جگہ پر انہوں نے گروپنگ کر دی جس کی وجہ سے آج ملک بھر میں مختلف مسائل نے جنم لیا ہے اخلاقیات کا خاتمہ ہو گیا ہے معیشت تباہ ہو گئی ہے بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے یہ نقصان کیا تھا اس وقت کی تبدیلی حکومت نے جس کا خمیازہ آنے والی نسلوں تک جائے گا انہوں نے یقین دلایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایوانوں اور میدانوں میں صحافی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجکتی کیا جائے گا

 پی ایف یو جے سندھ ایکشن کمیٹی،اہڈھاک کمیٹی کراچی یونین آف جرنلسٹس اور تمام رہنماؤں نے جان محمد مہر سمیت تمام شہید صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرو مختلف اخبارات اور چینلز سے جبری برطرفیاں بند کی جائیں برطرف صحافیوں اور میڈیا ارکان کے واجبات فوری ادا کئیے جائیں غیر اعلانیہ سنسر شپ کے خلاف احتجاج جاری ھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.