پیپلز لیبر یونین واٹر کارپوریشن کے ممبران کی متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے میں شمولیت
پیپلز لیبر یونین واٹر کارپوریشن سے عامر جمیل ، آصف عالم اور ناراض ساتھی معراج نے متحدہ ورکرز فرنٹ کی مزدور دوست پالیسی سے متاثر ہوکر متحدہ ورکرز فرنٹ میں سی بی اے آفس میں چیئرمین وانچارج ارشاد خان اور دیگر مرکزی عہدیداران کی موجودگی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
متحدہ ورکرز فرنٹ کے چیئرمین وانچارج ارشاد خان نے شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ متحدہ ورکرز فرنٹ میں ملازمین ادارے کی دوسری یونین سے آؤٹ اسٹیشن سمیت جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
جس سے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے گراف اور مقبولیت میں نہ صرف دن بدن مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ متحدہ ورکرز فرنٹ ادارے کی پہلے سے اور زیادہ مضبوط اور منظم یونین بن کر ابھر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں ادارے کے تمام محنت کش ملازمین کو چاہیے کہ سی بی اے متحدہ ورکرز فرنٹ کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ وہ اور بہتر طریقے سے آپ کے روزگار اور حقوق کی جنگ لڑ سکے۔