غریبوں کے حقوق کا مقدمہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی نہیں لڑسکتی، آصف خان
پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 235آصف خان،سندھ اسمبلی حلقہ 98حاکم علی جسکانی کے مرکزی دفتر سے شاندار انتخابی ریلی نکالی گئی، وکیل سوسائٹی چوک پرجلسہ کے بعد ریلی کے شرکاء کا کوئٹہ ٹاؤن،جیوانی ہائٹس،ٹیچرزسوسائٹی،کنیزفاطمہ،مدراس چوک،سچل گوٹھ، موسمیات، جوہرکمپلیکس،صفورا چورنگی،سعدی ٹاؤن،غازی گوٹھ،پنجابی سوداگران،محمدخان ویلیج میں پرتباک استقبال کیا گیا،ریلی پر پتیاں نچھاور کی گئیں،امیدواروں اورشرکاء پر گل پاشی کی گئی۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 235 آصف خان،امیدوار پی ایس 98 حاکم علی جسکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کوپیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، غریبوں کے حقوق کا مقدمہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی نہیں لڑسکتی،بلاول بھٹو کی کامیابی سے کراچی میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے شروع ہونگے۔
اس موقع پرصاحب خان جسکانی،بشیرخاصخیلی،شریف اللہ بلوچ دیگرنے خطاب کیا۔ آصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لسانیت کے نام پر کراچی پر قبضہ کرنے والے بارش کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نمائندوں نے محنت کرکے بارش سے متاثرہ علاقوں میں معمولات ذندگی بحال کرادیے،پیپلزپارٹی ریلی کا ووٹرز کی طرف سے والہانہ استقبال اس امر کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسائل حل کردیے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری نفرت اور تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر غریبوں کے حق کیلئے لڑیں گے،غریبوں کے حقوق کا مقدمہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی نہیں لڑسکتی،بلاول بھٹو کی قیادت میں غربت، مہنگائی اور بیروز گاری کا مقابلہ کرنا ہے،بلاول بھٹو نے کراچی کو ترقی یافتہ شہر بنانے کا آغاز کیا، 8 فروری کوعوام تیر پر مہر لگاکر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔