جناح ٹاؤن کی مرکزی شاہراہوں کو تیز برسات کے بعدتقریباً کلئیر کردیا گیا، رضوان عبدالسمیع

20

چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی بذات خود نگرانی کی بدولت جناح ٹاؤن کو مجموعی طور پر تیز برسات کے بعد تقریبا کلئیر کردیا گیا ہے اس دوران رضوان عبدالسمیع اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز جناح ٹاؤن میں نکاسی آب کیلئے مصروف عمل رہے واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ کے عملے اور ٹی ایم سی نے افرادی ومشینی قوت استعمال کر کے ٹاؤن کو کلئیر کیا

 چئیرمین رضوان عبدالسمیع نے کہا ہے کہ شب وروز کی کاوشوں کی بدولت اس وقت جناح ٹاؤن تقریبا کلئیر ہے حکمت عملی کے تحت پہلے شاہراہوں کو کلئیر کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے بعد علاقوں میں جمع ہونے والے برساتی پانی کو کلئیر کیا اس وقت نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جسے صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں اور اس کام کی بھی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں

 انہوں نے کہا کہ جناح ٹاؤن میں موجود پولنگ اسٹیشنز کو بھی کلئیر کر دیا گیا ہے اور وہاں اب بھی کام جاری ہے پولنگ کے دن سے قبل پولنگ اسٹیشنز کے اطراف راستے کلئیر کر دئیے جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.