جماعت اسلامی اب عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے اور شہر واپس ایم کیو ایم کے حوالے کرے، سید مصطفیٰ کمال

14

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے آزاد امیدواروں کیلئے کھلے ہوئے ہیں، ہمارے پاس بریف کیس نہیں یہ بریف اسٹیٹمنٹ ہے۔

تین نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے جس کے تحت ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ملک کی عوام کو با اختیار بنا کر پاکستان کو صحیح سمت میں گامزن کرنا چاہتے ہیں، کارکنان آج کے روز فرض کے ساتھ شکرانے کے نوافل بھی ادا کریں، جلد چشن کا اعلان بھی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے شہداء، اسیروں اور کارکنوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جس کا ثمر آج پوری قوم کو ملا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اراکینِ رابطہ کمیٹی، نو منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

جبکہ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جماعت اسلامی اب عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے اور شہر واپس ایم کیو ایم کے حوالے کرے، ان کے بس کی بات نہیں کہ وہ شہر کو چلائیں، ہمارے بائیکاٹ کی خیرات میں ملے ہوئے مینڈیٹ کو چھوڑیں اور استعفیٰ دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میئر کراچی میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ وہ 5 فیصد قبضے کے مینڈیٹ کو چھوڑیں اور شہر کے اصلی وارثوں کو شہر چلانے دیں، یہ بلدیاتی نظام نہیں چل سکتا اسے جانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.