کراچی پولیس چیف کی جانب سے سی آر اے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں عشائیہ
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کی جانب سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی اور سی آر اے کے تمام ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کی جانب سے سی آر اے کی نو منتخب مجلس عاملہ اور ممبران کو شیلڈ پیش کی گئی اور باڈی اراکین و سابق صدور کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا
سی آر اے کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو اجرک و ٹوپی کا تحفہ دیا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا
پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب میں کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے نو منتخب باڈی کو مبارک پیش کی اور انکی دعوت پر آنے والے تمام ممبران کاشکریہ ادا کیا۔۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ حالات کی بہتری کے لیے میڈیا اور باالخصوص کرائم رپورٹر اہم کردار ادا کرتے ہیں میں سمجھتا ہوں کراچی میں قیام امن کے لئے صحافی ہمارے پاٹنر کا کردار ادا کرتے ہیں، صحافی ہماری کارکردگی کو سراہنے کے ساتھ ہماری کوتاہیوں پر بھی نظر رکھتے ہیں، ہمارا آپ کے ساتھ اچھا اور مضبوط تعلق ہے جو قائم رہے گا۔
کرائم رپوٹرز اسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ریحان چشتی نے تقریب کے انعقاد پر کراچی پولیس چیف سمیت پوری کمانڈ کا شکریہ ادا کیا، انکا کہنا تھا ہم پولیس اور کرائم رپورٹرز کے درمیان اچھے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہیگا۔۔ جنرل سیکرٹری ریحان چشتی نے انتخابات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی کے بہتر انتظامات پر کراچی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں تینوں زونل ڈی آئی جی جنز، ضلعی ایس ایس پیز اور سی ار اے کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بہترین انتظامات کرنے پر ڈی ایس پی ایڈمن قادر بخش سموں اور پی آر او ابرار بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں