پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا مرکزی صدر پر حملے کے خلاف ایف آئی آر اندراج کا خیر مقدم
پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی صوبائی رہنماؤں کا مرکزی صدر قیوم مروت پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف ایف آئی درج ہونے کا خیر مقدم۔
پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا اجلاس ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کا خیر مقدم ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا احتجاج 48 گھنٹوں کے لیے مؤخر کیا چونکہ اب باقاعدہ ایف آئی آر درج ہوگئ ہے جس میں ملزمان کو نامزد کر دیا گیا ہم امید کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سنجیدہ کوشش کی جائیں گی اور ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور شہر کی انتظامیہ سے پر امید ہیں کہ جو دہشت گردی کا غیر معمولی واقعہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں پیش آیا اور پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی صدر قیوم مروت پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور ایک سرکاری ادارے میں براہِ راست فائرنگ کر کے خوف و دہشت پھیلائی گئی اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
جبکہ ہم نے اپنا احتجاج پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے کہنے پر مؤخر کیا ہے اگر ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے سندھ بھر کے ہسپتالوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ خلیل ہوت اس سے قبل پارٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاول ہاؤس کے باہر اپنے حواریوں کے ساتھ دھرنا دے چکا ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فیصلوں کیخلاف بلاول ہاؤس کے باہر ٹائر نذر آتش کرکے احتجاج کرتا رہا لیکن ہم گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ اب تک اس طاقتور شخص کیخلاف کوئی تنظیمی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے حقیقی جیالوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل احسان علی جتوئی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حنیف اعوان ،صوبائی صدر اسداللہ سامٹیو ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات امیر علی دیناری، کراچی ڈویژن کے صدر حضرت کلام خان ، جنرل سیکرٹری آفتاب چانڈیو اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔