دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں و پینشن ادا کی جائیں، کے ڈی اے لیبر یونین
کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلی محمد اشرف اور کے ڈی اے لیبر یونین کے مرکزی قائدین نے اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور صدیقی سے اپیل کی ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی دسمبر 2023 اور جنوری 2024 کی تنخواہیں پینشنرز جاری کرنے کے احکامات نہ صرف جاری کردیں بلکہ ماہ فروری کے اختتام سے قبل ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے
انہوں نے کہا کہ بڑھی ہوئی گرانٹ کا چیک بھی 40 کروڑ ادارے کو موصول ہوچکا ہے تو اس کے فوائد حاضر سروس ملازمین اور پینشنرز کو بھی ملنے چاہئے اور ملازمین کے ڈی اے بلاشبہ اس عنایت کے منتظر ہیں کہ یہ ایک بڑا اچھا موقع ہے
پینشنرز اور سیلرز کے تعطل کو دور کرنے کے لئے قائدین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ انکی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے.40 کروڑ جو ادارے کو موصول ہوتے ہیں وہ گرانٹ ہے
ہمیں اپنے ریکوری سے جو ارننگ ہوتی ہے اس کو بڑھانا چاہیے اس کے طریقے کار کو صحیح کرنا چاہیے ہماری ارننگ دن بدن کم سے کم ہو رہی ہے ایسے طریقے کار بنائے جائیں زیادہ سے زیادہ ریکوری بڑھائی جائے
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدام کرنے چاہیے کہ یہ جو گیپ ہے ہمارا دو ماہ کا یہ بھی ختم ہو جائے اور جو یہ پینشنرز ہیں ان کے واجبات دھیرے دھیرے ادا ہو جائیں