بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سنگ میل عبور کر لیا
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی،، بابر پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، بابر اعظم نے 80 اننگز میں 3004 رنز اسکور کرلیے
ٹی20 کرکٹ عالمی درجہ بندی میں دنیا کے 4 بہترین بیٹرز میں شامل بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم کردی،
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 42 گیندوں پر تقریباً 162 کے اسٹرائیک ریٹ سے 68 رنز کی باری کھیلی
عمدہ اننگز کے ساتھ ہی نامور بیٹر نے ایک تاریخ رقم کی، وہ ایونٹ میں 3 ہزار سے زائد رنز کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں
بابراعظم نے پی ایس ایل میں اب تک 80 میچز کی 78 اننگز میں مجموعی طور پر 3 ہزار 4 رنز اسکور کیے، انہوں نے اس دوران 1 سنچری اور 29 نصف سنچریاں بھی بنائیں
اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے اوپنر فخرزمان کا ہے، جنہوں نے 77 اننگز میں 2 ہزار 381 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں
تیسرے نمبر پر 2 ہزار 135 رنز کے ساتھ شعیب ملک اور محمد رضوان 2 ہزار سے زائد رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں