محکمہ کوآپریٹیو کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے بارے میں آگہی سیمینار کا انعقاد

18

محکمہ کوآپریٹیو کی جانب سے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کراچی کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ ایف اے ٹی ایف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کے افسران ڈپٹی رجسٹرار نوید احمد عباسی، ڈپٹی رجسٹرار منصور احمد عباسی، اسسٹنٹ رجسٹرار ندیم حسین سولنگی بشمول مختلف سوسائٹیز کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈاکٹر نوید احمد عباسی نے سوسائٹیوں کے نمائندگان کو ایف اے ٹی ایف کے بارے میں بتایا اور آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر ہم ایف اے ٹی ایف کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کر رہے ہیں، تاکہ سوسائٹیوں کے ہر رہائشی کو نئے قانون کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے ۔

 سیمینار میں ڈپٹی رجسٹرار منصور احمد صدیقی نے ایف اے ٹی ایف کے نئے قانون کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا، سیمینار میں اسسٹنٹ رجسٹرار ندیم سولنگی نے مختلف سوسائٹیز کی رہائشیوں کو خوش آمدید کہا جب کہ سیمینار کے شرکاء نے وزارت داخلہ کی ہدایات پر سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.