ریٹائر ملازمین کے لئے تین ارب روپے کی منظوری پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کا ڈائریکٹر جنرل نوید انور سے اظہار تشکر

19

کے ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے)ایم کیو ایم(پاکستان) کا ایک ہنگامی اجلاس یونین کے سرپرست اعلیٰ اور کے ڈی اے یونٹ انچارج سید عمران حسین جعفری کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدر محمد عبدالمعرؤف،جنرل سیکرٹری قمرعباس و دیگر ذمہ داران کی موجودگی میں سی بی اے آفس میں منعقد ہوا جس میں ادارے کے ریٹائر ملازمین کے بقایاجات جو کہ تقریباً تین ارب روپے کے تھے اس سلسلے میں آج سندھ کابینہ کے ایک اجلاس میں تین ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔

جس پرکے ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے) نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محترم جناب نوید انور صدیقی صاحب کا گراؤنڈ فلور پر پرْ جوش استقبال کیا اس موقع پر یونین عہدیداران کا کہنا تھا کہ سی بی اے  ممبر فنانس وریل اندھر صاحب،ڈائریکٹر فنانس کاشف خان صاحب اور سیکرٹری کے ڈی اے کی بے حد ممنون و مشکور ہے کہ جن کی محنت صلاحیتوں و ذاتی دلچپسی کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کا دیرنیہ مسئلہ حل ہوا

گذشتہ تین سال گذرجانے کے بعد بھی اْن کے واجبات ادا نہیں ہوئے لیکن نگران وزیر اعلیٰ ریٹائر جسٹس مقبول باقر اور وزیر بلدیات مبین جمانی کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات تین ارب روپے منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کیا جسکی وجہ سے تین ارب روپے منظور ہوئے۔

اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے) ایم کیو ایم(پاکستان) کے سرپرست اعلیٰ اور کے ڈی اے یونٹ انچارج سید عمران حسین جعفری نے کہا کہ ادارے کے تمام ریٹائر ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے کیونکہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان تھے اب انشااللہ جلد ادا ہوجائیں گے

 ایمپلائز یونین(سی بی اے) ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محترم جناب نوید انور صدیقی صاحب آپکی کوششوں کو خلوص کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

آخر میں ایمپلائز یونین نے ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے محترم جناب نوید انور صدیقی صاحب کو ادارے و ملازمین کی بہتری اور مثبت کاموں کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے ڈی اے ملازمین کے حقوق کے لئے آپ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.