متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے مزدوروں کے مفادات کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، چیئرمین ارشاد خان
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں میں چیئرمین ارشاد خان سمیت دیگر عہدیداران جوائنٹ انچارج جمیل سوداگر ، جوائنٹ انچارج ندیم یوسف ، نائب صدر انور حبیب ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم ابراہیم بشمول دیگر نے شرکت کی ۔
ڈپٹی جنرل سیکریٹری وسیم ابراہیم نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی قیادت مزدور کے مسائل حل کرنے میں لگی ہوئی ہے کل تک جو یونین اپنے اپ کو غیر سیاسی کہتی تھی آج کھل کر سامنے اگئی ہے اور اب وہ پیپلز لیبر یونین کی بی ٹیم بن گئی ہے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے ڈی پی سی 2022 کو کسی صورت بھی کینسل نہیں ہونے دے گی ہمارے اتحادی جن کو کئی مرتبہ بات چیت سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی مگر وہ کسی صورت بھی کیس سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے لہٰذا آج ہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں کہ متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے یونائٹڈ ورکرز یونین کوساتھ لے کر نہیں چل سکتی
جوائنٹ انچارج ندیم یوسف نے متحدہ ورکرز فرنٹ کے اقدامات سے ملازمین کو آگاہ کیا اور کہا کہ متحدہ ورکرز فرنٹ ہی وہ واحد یونین ہے جو کہ ملازمین کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے اور اس میں متحدہ ورکرز فرنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ملازمین دوسری یونینز کو خیرباد کہ کر جوق در جوق متحدہ ورکرز فرنٹ میں شمولیت اختیار کر رہے ۔
جوائنٹ انچارج ندیم یوسف نے چیئرمین سی بی اے اور وہاں موجود تمام ذمہ داران سے یونائٹڈ ورکرز یونین علیحدگی کے فیصلے کی توثیق کروائی
چیئرمین ارشاد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ متحدہ ورکرز فرنٹ دن رات مزدوروں کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے ملازمین کے بقایاجات میڈیکل کے حوالے سے متحدہ ورکرز فرنٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب میں چیئرمین ارشاد خان نے ملازمین کے بقایاجات کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پہلے مرحلے کی اسکریپ نیلامی سے واٹر کارپوریشن کے ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائیگی۔
انہوں نے اسکریپ کی نیلامی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مفادات سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ دیکھا گیا ہے کہ ایک طرف مزدوروں کے مفادات کے لئے اسکریپ کی نیلامی کی جارہی ہے اور دوسری طرف اسکریپ چور مافیا موقع جان کر ہاتھ صاف کر رہی ہے۔
میڈیکل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ مستقل انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور آنے والے دنوں میں انشاء اللہ پٹیل اور سیفی ہاسپٹل پینل میں شامل ہو جائینگے۔
اج کے اجلاس میں چارٹر اف ڈیمانڈ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جو جلد ہی چارٹر کو مکمل کر کے پیش کر گی
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اےکے چیئرمین ارشاد خان نے اج کیے گئے تمام فیصلوں کی توثیق کی
اجلاس کے آخر میں آؤٹ اسٹیشن سی بی اے ممبر اکبر بھٹو کی والدہ کے انتقال سی او سی ممبر سابقہ یونٹ انچارج واٹر بورڈ غلام حیدر بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی