چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر شب برات کے حوالے سے بلدیاتی خدمات جاری
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر شب برات کے حوالے سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں صفورا ٹاؤن میں موجود سچل قبرستان،شہید شاہ عنایت ولیج قبرستان،حاجی گبول قبرستان سمیت دیگر قبرستانوں میں صفائ ستھرائی،جھاڑیوں ودرختوں کی چھٹائ ،روشنی ودیگر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ صفورا ٹاؤن میں محکمہ جات ہر ایونٹ پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں متحرک رہتے ہیں ،شب برات کے حوالے سے ایک ہفتے قبل کاموں کا آغاز کر دیا گیا تھا جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے جسے شب برات سے قبل مکمل کرلیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ شب برات کے موقع پرصفورا ٹاؤن میں قبرستانوں میں آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ،تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ جات کی کارکردگی کو سراہا