سوسائٹیز کے رہائشیوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے، سیکریٹری کوآپریٹیو
کراچی: سیکریٹری کوآپریٹو حکومت سندھ کی زیرصدارت رجسٹرار آفیس میں کوآپریٹو کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس
اجلاس میں سیکریٹری کوآپریٹو نے فیٹف کے حوالے سے آگاہی مہم کو تیز کرنے اور سوسائٹیز کے رہائشیوں کے مسائل اولین ترجیح کے بنیاد پر حل کرنے پر زور دیا
جبکہ سیکریٹری کوآپریٹیو کا مزید کہنا تھا کہ فاقی سیکریٹری داخلہ کی ہدایت پر فیٹف کے حوالے سے دیئے کے احکامات کو پورا کرنے کے لیئے آگاہی سیمینار اور ورکشاپ کرائیں جائیں
انہوں نے افسران کو کہا کہ سوسائیٹیز کے رہائشیوں کو فیٹف کے نئے قانون سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل فوری طور پر حل کریں
اجلاس میں رجسٹرار محمد حسین بلوچ، جوائنٹ رجسٹرار اعجاز شیخ ڈپٹی رجسٹرار نوید عباسی، ڈپٹی رجسٹرار منصور صدیقی، اسسٹنٹ رجسٹرار ندیم سولنگی بشمول تمام اسسٹنٹ رجسٹرار نے شریک ہوئے