آئی ایم ایف کو خط لکھ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ وطن کے غدار ہیں،رزاق باجوہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو پاکستان دشمنی میں خط لکھ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کو برباد کرنے کے لیے کوئی ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرے گی میں پاکستانی عوام كو سے پی ٹی آئی کے اس رویے کی طرف توجہ دلوانا چاہتا ہوں جب یہ اقتدار میں تھے یہ اس وقت بھی ملک کو ڈیفالٹر کروانے کی پوری کوشش کر رہے تھے پاکستان کا قومی خزانہ خالی کر دیا بلا وجہ پیسہ خرچ کیا بھاری سود پر قرض لیا یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی
رزاق باجواہ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نہ جانے پاکستان سے کون سی دشمنی لے رہی ہے حالانکہ پاکستان نے عمران خان کو نہ صرف عزت دی شہرت دی دولت دی اس کے باوجود یہ شخص ملک دشمنی پر اتر آیا ہے اج اگر یہ جیل میں ہے تو اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں بیٹھا ہوا بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھرپور اپنا کردار ادا کر رہاہے جب تک ان کی جماعت پر مکمل پابندی نہیں لگائی جاتی یہ شخص پاکستان کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں ائے گا
رزاق باجواہ نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں پر ارٹیکل سکس لگا کر انہیں تختہ دارپر لٹکایا جائے ان ملک دشمنوں سے پاکستان کو اور عوام کو نجات دلائی جائے
انہوں نے نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے جھوٹا پروپگنڈا کر کے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا دیا یہ ٹولہ دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے جب تک عمران خان زندہ ہے یہ پاکستان میں امن سکون اور مشیت کی بحالی نہیں ہونے دے گا آئی ایم ایف کو خط لکھ کر عمران خان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ غدار وطن ہے انہوں نے ملک بھر میں بننے والی حکومت کی بھرپور حمایت کی اور طاقتور اداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ کے پی کے كو دوبارہ عمران خان کے حوالے نہ کریں کیونکہ پہلے ہی کے پی کے تباہی کی دہانی پر پہنچ چکا ہے یہ دوبارہ سے وہاں طالبان کو اباد کرے گا پاکستانی سرحدوں کو کھوکھلا کرد ے گا