ایم کیو ایم پاکستان لانڈھی زون کی جانب سے لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

28

لانڈھی ٹاون کے مرکزی دفتر میں ایم کیو ایم پاکستان لانڈھی زون کے تحت لیبر ڈویژن کے 37یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی لیبرڈویژن کے جوائنٹ انجارچ ندیم خان, آفیسرز ایسوسی ایشن کے عظیم ظہور لانڈھی ٹاون کے انجارچ عظیم خان بھی موجود تھے۔

ندیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بااختیار بنانے کے نصب العین کو لے کر چل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کے حصول کیلئے لیبر ڈویژن اور افسران کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے توسط سے مزدوروں اور افسران کو یہ نمائندہ پلیٹ فارم فراہم کیا گیا تاکہ مزدوروں اور افسران کے حقوق کے حصول اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ندیم خان نے اس موقع پر مزید کہا کہ لیبر ڈویژن کا کر دار ایم کیو ایم کی جدوجہد میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے اس کے کا رکنان شبانہ روز محنت سے کام کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پر چم کو سر بلند رکھے ہوئے ہیں۔

جبکہ عظیم ظہور نے اس موقع پرکہا کہ لیبر دویژن کے شہدا نے اپنے خون سے اس جدوجہد کی آبیاری کی ہے اس پس منظر میں تحریک کے کارکنان اپنا یوم تاسیس خود احتسابی کے طور پر مناتے ہیں اور آج ہمیں اپنا جائزہ لینا ہے کہ تحریک کی جدوجہد میں ہمارا کیا کردار ہے۔

انہوں نے لیبر ڈویژن کے کا رکنان کو 37ویں یوم تاسیس کی مبارکباد بھی پیش کی ، جبکہ تقریب میں لانڈھی ٹاؤن کے افسران و ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.