واٹر کارپوریشن کے دفتر کو بلڈر کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، یونائیٹڈ ورکرز یونین

31

 کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم،صدر پنھل مگسی اور جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی اربوں روپے کی864 ایکڑ حب پر پہلے قبضہ ہوچکا ہے جبکہ کورنگی سیکٹر 15 کے پمپنگ اسٹیشن کی قیمتی زمین ایک فیکٹری والے کودےدی گئی، این ای کے پر بھی قبضہ ہوچکا ہے۔

اب ایک بار پھرکے ڈی اے سے معاہدے کے بعد واٹر بورڈ کے 1972 سے قائم ریونیو وریکوریز کے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں قائم دفاتر کو خالی کرکے اسے بلڈر کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ آف سندھ پروجیکٹ ڈائریکٹر کوآپریٹو ڈولپمنٹ فنڈو پروجیکٹ نے 10 روز کے اندر دفاتر وہاں سے شفٹ کرنے کا لیٹر جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس دفتر کو خالی کرنے کی متعدد کوششیں کی گئی ہیں۔لیکن یونائیٹڈ ورکرز یونین کی کوششوں سے یہ معاملہ روک دیا گیا، اب ایک بار پھر قبضہ مافیا سرگرم ہوگیا ہے۔

انہوں نے چیئرمین اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.