جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاتون ممبر کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت
کراچی (پریس ریلیز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کراچی کے ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ایک خاتون رکن کے بارے میں انتہائی نازیبا اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اگر صوبائی اسمبلی جیسے قانون ساز ادارے میں ایسی ناشائستہ زبان استعمال کی جائے گی تو عوام الناس کو یہی پیغام جائے گا کہ وہ کسی بھی عورت کی کہیں بھی بے عزتی کر سکتے ہیں۔
جمہوری اور پارلیمانی روایات کے مطابق ان ایوانوں میں غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی جا سکتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے افسوس کا اظہار کیا کہ پوری اسمبلی میں کوئی ایک بھی زئی شعور ممبر موجود نہیں جو اس طوفان بدتمیزی کو روکنے کی جرت کرتا۔
عوام ان اداروں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں اس لئے انہیں اچھی مثالیں قائم کرنی چاہئیں۔
ہم انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرتے ہیں اور کسی بھی انسان کی خواہ وہ مرد ہو یا عورت یا ٹرانس جینڈر کی بے عزتی اور حقوق کی پامال برداشت نہیں کر سکتے ۔
ہم کےپی اسمبلی کے گھٹیا زبان استعمال کرنے والے ان ارکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان خاتون سے اور پاکستانی عوام سے سر عام معافی مانگیں اور ان سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ممبران عورتوں کے حقوق و عزت و احترام کا پابند بنائیں ۔۔۔