رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رزاق باجواہ کا بڑھتی وارداتوں میں بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر اظہارِ تشویش
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجواہ نے کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں جن کے نتیجے میں بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر اپنے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز وزیراعلی سندھ ائی جی سندھ اور کراچی کے زونل ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کراچی کے نوجوانوں کو جس بے دردی کے ساتھ ڈاکو وارداتوں کے دوران قتل کر رہے ہیں اس پر حکومت سخت نوٹس لے
ان کا کہنا تھا کہ رینجرز جو کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے انہیں کریمنلز کے خلاف استعمال کیا جائے کراچی کے نہتی عوام کو ڈاکوؤں کے ظلم سے نجات دلائی جائے
رزاق باجواہ نےیہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈاکوں کی جانب سے قتل و غارت میں اچانک تفشیش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ملک میں مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے وفاقی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو روکنے کے اقدامات کرے