خواتین کواسلام میں جوعزت دی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، پی پی رہنما رزاق باجواہ
خواتین کا عالمی دن دنیا بھر میں منایا گیا کراچی میں دارالسکون کی جانب سے تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین کی دنیا بھر میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کو معاشرے کا لازمی جز قرار دیا گیا
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل پاکستان کے معروف گلوکار ارشد محمود صحافی دانشور سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا اہتمام سہیل رانا آرگنائزر کی جانب سے کیا گیا اور خواتین کو ان کی خدمات پر شیلڈ دی گئی
تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما رزاق باجواہ نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جز ہے اگر خواتین نہ ہوتی تو آج نہ دنیا میں کوئی پیغمبر ہوتا نہ دنیا میں کوئی قلندر ہوتا نہ کوئی دنیا میں عالم دین ہوتا نہ کوئی دنیا میں سکندر ہوتا انہوں نے کہا کہ خواتین کے بغیر یہ معاشرہ مکمل ہی نہیں ہوتا اللہ سبحان تعالی نے خواتین کو اسلام میں جو عزت دی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی خاتون کے پیروں میں جنت دے کر اللہ نے اس کا مرتبہ اتنا بلند کر دیا خاتون ماں کی شکل میں بہن کی شکل میں بیٹی کی شکل میں بیوی کی شکل میں وہ ہر شکل میں عظیم ہے
انہوں نے مزید کہاکہ بینظیر بھٹو بھی ایک خاتون تھی فاطمہ جناح بھی ایک خاتون تھی بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے لیے جدوجہد کی اس کے بعد اپنے شوہر آصف علی زرداری جو 12 سال تک جیل میں بند رہے لیکن اتنی باہمت خاتون تھی کہ وہ ہمت نہیں ہاری اب فاطمہ جناح کو دیکھیں فاطمہ جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر جدوجہد کی اور اتنا بڑا ملک حاصل کیا تو خواتین کی اہمیت کو کم نہیں کیا جا سکتا عبدالستار ایدھی اتنے بڑے انسان اور خدمت گار بننے میں بھی ان کی ایک خاتون بلقیس ایدھی کا ہاتھ تھا
انہوں نے دارالسکون کی خواتین بے سہارا بچوں بزرگوں کو سہارا دے کر اپنا لوہا منوا لیا
انہوں نے کہا کہ دارالسکون میں جیسا سکون ہے ایسا تو لوگ اپنے بچوں اور بزرگوں کو اپنے گھروں میں بھی نہیں دے سکتے انہوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دارالسکون انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا اہل خانہ ہمیشہ دارالسکون کے ساتھ مالی اور جانی تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ دارالسکون کا ایک بڑا بجٹ سندھ گورنمنٹ دیتی ہے اور دارالسکون کے انتظامات اور ضروریات کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی دیکھتی ہیں رزاق باجواہ نے کہا کہ ایسی خدمات سیاست میں شامل کرنی چاہیے تاکہ لوگ اپنے آپ کو بے سہارا نہ سمجھیں
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں اور بزرگوں کو سنبھالنے سے انکاری ہیں لیکن ایسے میں دارالسکون جیسا ادارہ لوگوں کی خدمت کر رہا ہے اور بے سہارا خواتین، بزرگوں اور بے سہارا بچوں کو سہارا دے رہا ہے رزاق باجواہ نے سہیل رانا پروڈکشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کو اس معاشرے کا ایک فخریہ کارنامہ قرار دیتے ہوئے تمام صاحب حیثیت لوگوں سے یہ گزارش کی ہے کہ وہ دارالسکون جیسے ادارے کا دورہ کریں اور وہاں بے سہاروں لوگوں کے مسائل دیکھ کر ان کی مدد کریں یہی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل دارالسکون انتظامیہ اور ادارے کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میں خود ایک خاتون ہوں اور خواتین کے مسائل کو جان سکتی ہوں
اس موقع پر ممتاز گلوکار ارشد محمود نے دار سکون کو اپنے بھرپور مالی اور جانی تعاون کا یقین دلایا تقریب میں خواتین اور بچوں نے خوشی کے گیت گائے ارشد محمود نے اپنی گائکی سے تقریب میں راحت بخشی سہیل رانا نے تقریب میں شرکت کرنے والے سیاسی سماجی لوگوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا