ریٹائر افسران کی ماہ جنوری کی پینشن فوری ادا کی جائے، کے ڈی اے پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

23

کے ڈی اے پینشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے سربراہ جناب افتخار علی خان نے ڈی جی کے ڈی اے ، ممبر فنانس اور ڈائریکٹر فنانس سے پرزور مطالبہ کیا کہ افسران کی جنوری 2024 کی پینشن فوری طور پر جاری کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوائے ریٹائرد افسران کے تمام کے ڈی اے ملازمین بشمول حاضر سروس افسران کی ماہ جنوری 2024 کی پینشن اور تنخواہیں جاری ہوگئی ہے لیکن بی لسٹ کے ریٹائرڈ پینشنرز ہنوز اپنی پینشن سے محروم ہیں۔ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے اور بی لسٹ کے پینشنرز کے چہروں کی ہوائیا اڑی ہوئی ہے . پینشنرز تو سابق ڈی جی کے ڈی اے کے اعلان کے مطابق اس ماہ مقدس میں دو پینشن یعنی جنوری اور فروری کی بیک وقت ادائیگی کے منتظر تھے لیکن یہاں تو ابھی تک ایک تنخواہ اور پینشن کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔

افتخار علی خان نے کہا کہ ادارے میں صرف ڈی جی کے ڈی اے تبدیل ہوائے باقی تمام عہدیداران بدستور اپنے عہدوں پر موجود ہیں لیکن ہائے افسوس کے انہیں اپنے سابق ڈی جی کے اعلان اور وعدے کا کوئی پاس نہیں ہے انہیں کم از کم ادارے کے اپنے ڈی جی کے عہد کا پاس رکھنا چاہئے تھا اور پینشن کی ادائیگی میں خودساختہ تعطل کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے لیکن انہوں نے پینشن کی بروقت ادائیگی نہ کرکے اپنی نا اہلی کا ثبوت دیا ہے ۔

افتخار علی خان نے پینشنرز حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پینشنرز تیار رہیں اگر انتظامیہ رواں ہفتے میں پینشنز سےمحروم پینشنرز کی ادائیگی نہیں کرتی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.