وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

25

وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی سے مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کی ملاقات۔

ملاقات میں شہر کے بلدیاتی مسائل، جاری ترقیاتی کاموں، پانی اور سیوریج کے مسائل اور ان کے حل کے لئے جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ شہر کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے، سعید غنی

کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرکے ہی ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرسکیں گے، سعید غنی

اس وقت شہر کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،  مئیر کراچی مرتضٰی وہاب

جب سے کراچی شہر کے عوام نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھروسہ کرکے یہاں پیپلز پارٹی کے مئیر، ڈپٹی مئیر اور چیئرمینز کو کامیاب کروایا ہے، شہر میں ترقی اور تعمیر کا سفر تیزی سے جاری ہے،  مرتضٰی وہاب

انشاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے، مرتضٰی وہاب۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.