چیئرمین جناح ٹاؤن کا محکمہ ایم اینڈ ای کے ملازم نعیم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے محکمہ ایم اینڈ ای کے ملازم نعیم خان کے انتقال پر چیئر مین رضوان عبدالسمیع نے افسوس کا اظہارکیا ہے،انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی
رضوان عبدالسمیع کاکہنا تھا کہ نعیم خان ادارے کے نہایت ہی محنتی ملازمین میں سے ایک تھے جو اپنا کام مکمل ایمانداری سے سر انجام دے رہے تھے۔
رضوان عبدالسمیع نے محکمہ جاتی افسران کو بھی ہدایات دیں کے محکمہ جاتی کاروائی اورواجبات جلد از جلدادا کئے جائیں تاکہ مرحوم کے اہل خانہ کو کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنانا کرنا پڑے۔