کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کا ڈیسیز کوٹہ پر ملازمت کی منظوری پر انتظامیہ کو خراج تحسین
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے ڈیسیز کوٹے کے ملازمین کے اپائنٹمنٹ کی منظوری پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے جناب سید شجاعت حسین اور ممبر ایڈمنسٹریشن جناب نوید انور صدیقی اور سیکٹریری کے ڈی اے جناب بہزاد عامر میمن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے ایمپلائز یونین کی سفارشات کی منظوری کے ڈی اے ملازمین کی کامیابی ہے
ان خیالات کا اظہار کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین صدر محمد عبدالمعروف جنرل سیکرٹری قمر عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا
ان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سی بی اے کی سفارشات پر ڈیسیز کوٹے کے اپائنٹمنٹ کی منظوری دیئے جانے پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور صدیقی اور سیکرٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن اور کے ڈی اے انتظامیہ کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سفارشات پر ایک بار پھر کے ڈی اے انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ڈیسز کوٹے کے اپائنٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے جسکے اپائنٹمنٹ لیٹر جلد جاری کردیے جائیں گے
ایمپلائز یونین کے سر پرست اعلیٰ سید عمران حسین کا کہنا تھا کہ ہم اُن ملازمین کو جو سروس کے دوران اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے انہیں بھلا نہیں سکتے یہ دنیا فانی ہے ہم سب نے ایک دن یہاں سے کوچ کر جانا ہے کے ڈی اے ایمپیلائیز یونین سی بی اے ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈی اے ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل طلبی میں اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد سے جلد اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کراکر کے ڈی اے ملازمین کو ایک بڑا سرپرائز دیں گے جس کے لئے ہم شب روز مصروف عمل ہیں اور جلد اللہ پاک کے کرم سے ہم ملازمین کو اس حوالے سے خوشخبری دیں گے ڈیسز کوٹے کے ملازمین کے بچے خصوصی طور پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین اور ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور صدیقی کے لئیے دعا گو ہیں کہ جنھوں نے کے ڈی اے ایمپیلائیز یونین سی بی اے کی سفارشات پر ان کی ملازمت کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جس پر ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں