مشیر برائے کچی آبادی نجمی عالم کی زیر صدارت محکمہ کے افسران کا تعارفی اجلاس

21

مشیر کچی آبادی سندھ سید نجمی عالم کی زیر صدارت محکمہ کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔

تعارفی اجلاس میں سیکریٹری کچی آبادی محمد یاسین شر بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری شاھد شاہ، چیف انجنیئر کاشف خان سمیت دیگر اضلاع کے افسران شریک ہوئے.

مشیر کچی آبادی سید نجمی عالم نے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی اینڈ اسپیشل ڈولپمینٹ کا دورہ بھی کیا اور محکمہ کچی آبادی سے متعلق سیکریٹری کچی آبادی محمد یاسین شر بلوچ نے مشیرسید نجمی عالم کو بریفنگ دی اور اجلاس میں کچی آبادی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا.

اس موقع پر اجلاس میں مشیر کچی آبادی سید نجمی عالم نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچی آبادی رولز کو فالو کرتے ہوئے قانون کے مطابق عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے،نقشے کےمطابق کچی آبادیز کولیزفراہم کی جائے

مشیر کچی آبادی کا مزید افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود پر خاص توجہ دی جائے اور کچی آبادی کا نقشہ ایک مرتبہ منظور کرکے اس پر سختی سے عمل کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.