پیپلز ڈاکٹر فورم نے ریحان بلوچ کی بطور سیکریٹری صحت تعیناتی کو خوش آئند قرار دے دیا

18

پیپلز ڈاکٹر فورم نے ریحان بلوچ کی بحیثیت سیکریٹری صحت تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے سندھ میں صحت کا شعبہ ترقی کرے گا، مریضوں کو مذید سہولیات ملیں گی اور ڈاکٹروں کے مسائل حل ہوسکیں گے۔

پیپلز ڈاکٹر فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدلرزاق شیخ اور پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر سید عاشق حسین شاہ اور ڈاکٹر مسعود کھوسو ‘ ڈاکٹر شازیہ بلوچ ، ڈاکٹر جاوید پٹھان ‘ ڈاکٹر فہیم سومرو ‘ ڈاکٹر سکندر علی تونیو نے اپنے جاری بیان میں نئے سیکریٹری صحت کو مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بہترین انتخاب کیا ہے۔

ریحان بلوچ کی اس سے قبل بھی کارکردگی نمایاں رہی ہے اور اب سیکریٹری کی حیثیت سے تعیناتی سے مذید بہتری آئے گا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ میں ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ مریضوں کی فلاح اور اداروں کی بہتری کے لئے بھی کوشاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.