نیا بجٹ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وژن  اور عوامی امنگوں کے مطابق تیار کیا جائے، سید ناصر حسین شاہ

35

 نیا بجٹ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وژن اور عوامی امنگوں کے مطابق تیار کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے پر تیزی سے  عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محکمے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منعقد ہونے والے دو الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سندھ ترقیاتی بورڈ سید نجم احمد شاہ، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

سید ناصر حسین شاہ کو دونوں اجلاسوں میں سالانہ ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آنے والے بجٹ میں نئی اسکیموں کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر ترقیات اور منصوبہ بندی سیدناصرحسین شاہ نے ہدایت دیں کہ جو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں انکو جلد مکمل کیاجائے اور جو اسکیمیں جاری ہیں انکی رفتار کو تیز کیا جائے۔

سیدناصرحسین شاہ نے مزید ہدایت دیں کہ ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر جاری اسکیموں کی تفصیلی رپورٹ کارکردگی کے ساتھ پیش کی جائے۔ محکمہ ترقیات اور منصوبہ بندی کے افسران کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سیدناصرحسین شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ سیکینڈری ایجوکیشن ایمپروومنٹ پروجیکٹ، سیلاب کے بعد بحالی کا پروجیکٹ، اسپتال، اسکولز اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں بھی غیرملکی فنڈ سے اسکیمیں مکمل کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.