سہراب گوٹھ ٹاؤن کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ لالہ عبدالرحیم و میونسپل کمشنر امتیاز مگسی کی جانب سے حالیہ دنوں میں ٹاؤن سے ریٹائر ہونے والے ملازمین ذاکر یوسف محکمہ باغات اور محمد اکرم محکمہ ایڈمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی
تقریب میں بقایاجات کے چیک مہمانِ خصوصی سینیٹر وقار مہدی و پی پی پی کنوینر ضلع شرقی آصف خان نے تقسیم کئے ۔
اس موقع پر چیئرمین کی طرف سے تمام ٹاؤن افسران و ملازمین کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا
اس پر وقار تقریب میں چئیرمن و مہمانِ خصوصی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وقار مہدی نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہا، بعد ازاں ٹاؤن چیئرمین کی طرف سے افسران میں سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی اور ملازمین میں تحائف تقسیم کئے گئے