پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے وفد کی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو سے ملاقات

Total
0
Shares

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر حضرت کلام خان کی قیادت میں وفد کی وزیر صحت سندھ محترمہ عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات

وفد نے صوبائی وزیر صحت کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی نائب صدر کامریڈ صابر عباسی ، سول ہسپتال یونٹ کے سابق صدر شفیق اعوان ،اکبر سواتی موجود تھے۔

جبکہ ملاقات میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کا عید الفطر کے بعد وزیر صحت سندھ سے ملاقات کا وقت طے کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی و صوبائی اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل پر وزیر صحت سندھ کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

بعد ازاں وفد نے سیکرٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ سے بھی ملاقات کی اور سیکرٹری صحت تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post

ایف آئی اے کی انکوائری میں اگر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی ملوث نکلے تو کاروائی ہوگی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز

 نگراں وزیر صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و سماجی بہبود سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات کے دوبارہ انعقاد کے لیے پی ایم ڈی…
View Post