پی ٹی سی ایل کے پرائیویٹ ٹھیکیدار کراچی کی سڑکوں کو تباہ و برباد کر رہے ہیں، رزاق باجوہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

44

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوہ کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ مین یونیورسٹی روڈ اور ارد گرد کے علاقوں کو جس طرح پی ٹی سی ایل کے پرائیویٹ ٹھیکیدار کرینوں کے ذریعے کراچی کی مین شاعروں کو جگہ جگہ گڑے کر کے پرانے کیبل اور تاروں کو نکال کر کراچی کی سڑکوں کو بے دردی سے تباہ و برباد کر رہے ہیں رات گئے پہر صبح چار بجے کے قریب ان پرائیویٹ ٹھیکے دار بڑی بڑی کرینیں لے کے سڑکوں پر پرانے کیبل تلاش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں جگہ جگہ سے تباہ ہو رہی ہیں ائے دن ان میں حادثات ہو رہے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کو بنانے کے لیے سندھ گورنمنٹ کو اربوں روپے خرچ کرنے پڑیں گے یہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو بد نام کرنے کی مکمل سازش کر رہے ہیں یہ سب کس کی اجازت سے ہو رہا ہے۔

پی پی رہنما رزاق باجوا نے وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی حکومت سندھ وزیر بلدیات میئر کراچی کمشنر کراچی سے پی ٹی سی ایل کی کھلی بدمعاشی کی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی کو بیروت بننے سے بچائیں چند ہزار روپے کی کٹنگ سے کروڑوں روپے کی سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے پہلے ہی کیبل چوروں نے کراچی کی کوئی جگہ نہیں چھوڑی اب رہتی کہتی کسر پی ٹی سی ایل والے پوری کر رہے ہیں

 لہذا حکومت اس کا سخت نوٹس لے ان کرینوں اور مشینوں اور پرائیویٹ ٹھیکے داروں کو گرفتار کر کے کراچی کی سڑکوں کو بچایا جائے

 رزاق باجوا نے کہا جگہ جگہ سڑکوں پہ گڑوں کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور کراچی کی اربوں روپے سے تعمیر کی گئی سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کیا جا رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.