پاکستان رینجرز کی جانب سے یوم علیؓ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات

22

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جا نب سے21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے موقع پر کراچی میں مر کزی جلو س کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جا نب سے یومِ علی کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں میں آنے والی بلندو بالا عمارتوں پر اسنائپر تعینات کیے گئے اور تمام روٹس کو سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے کلیئرنس کو یقینی بنایا گیا۔

 سندھ رینجرز کی جا نب سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور مشکو ک افراد کو بائیو میٹر ک تصد یق کے بعد شہر میں داخل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ کراچی کی اہم شا ہراؤں پر گشت اور اسنیپ چیکنگ کا عمل مز ید تیز کر دیا گیا ہے۔

 عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.