متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد

30

متحدہ ورکر فرنٹ سی بی اے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف پیش کرنے کی پروقار تقریب کا اہتمام سوک سینٹر سی بی اے آفس میں کیا گیا

تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد تھے، اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی محمد ثاقب، چیئرمین سی بی اے متحدہ ورکر فرنٹ ارشاد خان اور صدر عبدالقیوم سمیت دیگر اراکین سمیت افسران و ملازمین تقریب میں شریک ہوئے

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، نعت مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت معروف نعت خواں نسیم عمر نے حاصل کی، محفل کے موقع پر معروف عالم دین قاری عتیق الرحمان نے حج کے ارکان پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی

اس موقع پر چیئرمین سی بی اے متحدہ ورکر فرنٹ ارشاد خان نے پروقار تقریب میں سی ای او واٹر کارپوریشن، سی او او واٹر کارپوریشن اور ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی اے سمیت تمام افسران و ملازمین کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہے

انہوں نے حجاج کرام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ حج کے سفر کے دوران ذیادہ سے ذیادہ عبادتیں کریں تاکہ انہیں حج کے اصل مقاصد حاصل ہوسکے،

تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے بابرکت و پروقار تقریب منعقد کرنے پر چیئرمین سی بی اے متحدہ ورکر فرنٹ ارشاد خان اور تمام اراکین سمیت حجاج کرام کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ چلیا تا حب تک دن رات محنت کرنے والے تمام افسران و ملازمین پر فخر کرتی ہے اور انتظامیہ آؤٹ اسٹیشن دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت تمام ملازمین کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے انتطامیہ بہتر اقدامات کر رہی ہے

انہوں نے حجاج کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دوران حج واٹر کارپوریشن سمیت شہر کی بہتری اور ترقی خصوصاً وطن عزیز پاکستان میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.