چیئرمین گڈاپ ٹاؤن نے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا

15

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے واٹر سپلائی اسکیم ابراہیم گوٹھ یوسی گڈاپ،گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیا

چیئر مین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ بلند مقاصد کے حصول کے لیے طریقہ کار بھی ویسا ہی اختیار کرنا ہوتا ہے ہم اسکیمز کی تعمیراتی مراحل کے دوران جانچ پڑتال کے عمل میں کمی نہیں ہونے دیں تو نتائج بہتر حاصل ہونگے گڈاپ ٹاؤن میں جو بھی کام کیا اور جاری ہے،وہ مکمل ورک کے بعد انجام دیا جاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہر کام کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ اہل علاقہ کی ضرورت بہتر انداز میں پوری ہوتی ہے،ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آغاز کردیا گیا ہے گڈاپ ٹاؤن کی اکثریتی آبادی دیہات پر مشتمل ہے،ان کو پہلے سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، زمے داری ہمارے کندھوں پر ہے اس کا حق پوری طرح سے ادا کرنا ہم پر لازم ہے،

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم ابراہیم گوٹھ والوں کا یہ پرانا مسئلہ تھا جو کہ الحمداللہ مکمل ہوا گڈاپ ٹاؤن میں محدود وسائل کے باوجود عوام کو ہم سے جو توقعات وابستہ ہیں اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے ان کو پورا کیا جارہا ہے عوام کی خدمت خلوص نیت سے کررہے ہیں

اس موقع پر کونسل ممبر مرتضی یار محمد، ممبر دانش برفت، ممبر عبدالستار جو کھیو، ممبر سلیم میمن، افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائر یکٹر HRMحاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائر یکٹر پے رول کاشف بلوچ، سپر ٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری،ایکسین اشفاق برڑو،AEE مہران ملک،سب انجینئر مرتضیٰ درس،عرفان جویواورعلاقائی معززین شامل تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.