کے ڈی اے انتظامیہ کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ مسلسل ناانصافی کر رہی ہے، صدر ایمپلائز یونین سی بی اے

26

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے آفس میں کنٹریکٹ ملازمین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر کنٹریکٹ ملازمین کے مین پٹیشنر وقاص خان نے اپنا موقف دیتے ہوئے ادارے کی سی بی اے کو یہ بتایا کہ کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ مسلسل ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ 29 مئی کو ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کے ڈی اے کے وکیل غیر حاضر رہے اس وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کی اسکروٹنی رپورٹ اور فائنل ویریفکیشن کا عمل مکمل ہونے کے باوجود ہائی کورٹ میں جمع نہیں کروایا گیا۔

اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے سرپرست اعلی سید عمران حسین جعفری بھائی بھی موجود تھے۔

کے ڈی ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر محمد عبدالمعروف نے کہا کہ کے ڈی اے کی انتظامیہ کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ مسلسل ناانصافی کر رہی ہے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین اور ورک چارج ملازمین اس ادارے کو کئی سال اپنی خدمات دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان نسل اس ملک کا اثاثہ ہیں اگر ان نوجوانوں کو اسی طرح بےروزگار رکھا گیا تو ان کا مستقبل برباد ہو جائے گا کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے ایم کیو ایم پاکستان ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی اسکروٹنی رپورٹ جلد از جلد ہائی کورٹ میں جمع کروائی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.