کے ڈی اے افسران و ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی

27

 وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو مضبوط اور مستحکم ادارہ بنانے کے لئے حمایت و تعاون جاری رہے گا, کے ڈی اے میں میرٹ کی بنیاد پر افسران و ملازمین کی ترقی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف کی سربراہی میں حال ہی میں کے ڈی اے لیبر یونین میں شمولیت اختیار کرنے والے سید حسن نقوی، ذیشان عبدالقیوم، اسید ارسلان نقوی، محمد علی غوری، ارسلان قریشی و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران ادارہ ترقیات کراچی بالخصوص لینڈ ڈپارٹمنٹ سے منسلک معاملات اور درپیش مسائل کے حل کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مضبوط اور مستحکم ادارہ بنانے کے لئے حمایت و تعاون جاری رہے گا جبکہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے اور میرٹ کی بنیاد پر افسران و ملازمین کی ترقی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

کے ڈی اے لیبریونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف نے وزیر بلدیات سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ شہر کراچی کی عوام کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق کراچی کی تعمیر و ترقی سمیت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

کے ڈی اے لیبر یونین مکمل طور پر وزیر بلدیات سندھ کے مثبت اقدامات کو نمایاں کرنے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.