کے ڈی اے کی ملکیت باغ کورنگی کے 72 پلاٹ کو اعلٰی حکام کی ملی بھگت سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے،اراکین صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان

85

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ غلام جیلانی اور ہاشم رضا نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں کھیل کا میدان جو کہ رفاعی اراضی پر ہے اس کے 72 پلاٹوں پرلینڈ مافیا نے قبضہ کرکہ غیر قانونی طریقے سے بیچنا شروع کردیا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو لینڈ گریبرز نے کھلے عام عوام پر فائرنگ کی اور جب عوام نے علاقہ پولیس کی مدد لینے کی کوشش کی تو پولیس نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیتے ہوئے عوام پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ باغ کورنگی کے یہ 72 پلاٹ کے ڈی اے کی ملکیت ہے جس کو اعلٰی حکام کی ملی بھگت سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

اراکین اسمبلی نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلٰی سندھ اور اعلٰی حکام سے اپیل کی کہ کراچی میں لینڈ مافیا گروپ کو لگام ڈالتے ہوئے اس معاملے کو دیکھیں اور قبضہ کرنے میں ملوث لیڈ گریبرز کے سرپرست اعلی کو لگام ڈالنے سے متعلق اقدامات اٹھائیں اور انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.