کے ڈی اے کو ختم کرنے کی سازش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،صدر ایمپلائز یونین سی بی اے
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے ایم کیو ایم (پاکستان) کا ایک ہنگامی اجلاس کے ڈی اے یونٹ انچارج کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ کی ہدایت پر یونین آفس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر محمد عبدالمعرؤف نے کی اس موقع پر سی بی اے کے صدر محمد عبدالمعرؤف نے کہا کہ آج سیکرٹری کے ڈی اے نے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس کا ڈائیری نمبر
No.PA/Secy/KDA/2024/276/L
Date : 15-7-2024
ہے لہذا کے ڈی اے اپنی اسکیموں کا لینڈ کنٹرول کسی بھی صورت کسی دوسرے ادارے کو نہیں دیں گے آپ صرف اسکیم مکمل ہونے کی صورت میں مینٹینس کے لئیے دے سکتے ہیں لینڈ کنٹرول ادارہ ترقیات کراچی کا حق ہے کے ڈی اے کو ختم کرنے کی سازش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کے-
کے ڈی اے کو بچانے کے لئیے تمام یونینز کو اب ایک پیچ پر آنا ہو گا آج تین اسکیموں کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حوالے کیا گیا ہے ایسا نہ ہو کہ مزید اسکیموں کی بندر بانٹ کر کے دے دی جائیں- جسکے دفاع کے لئیے تمام رجسٹرڈ یونینز ایک پیلٹ فارم پر جمع ہو جائیں صدر کے ڈی اے ایمپلائز یونین (CBA) محمد عبدالمعرؤف بھائی ایم کیو ایم (پاکستان)
ہم ہر صورت کے ڈی اے کو بچانے کے لئیے ہر قانونی آئینی جنگ لڑیں گے کے ڈی اے کے مزدوروں کا سودا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا آپ صرف اسکیموں کی مینٹینس دے سکتے ہیں لینڈ کنٹرول ادارہ ترقیات کا حق ہے اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے سندھ لوکل گورنمنٹ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے ،جنرل سیکٹریری کے ڈی اے ایمپلائز یونین قمر عباس
ہم کے ڈی اے کی بقاء اور سلامتی کے لئیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے آپ اسطرح کے ڈی اے کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہے آج یہ پہلا قدم ہے اگر آج کے ڈی اے کا مزدور نہیں جاگا تو پھر اسکو ہمیشہ کے لئیے سلا دیا جائے