کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کا مطالبہ انتظامیہ نے تسلیم کرلیا
ایمپلاٰئز یونین سی بی اے کے سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین، جوائنٹ انچارج عامر محمد خان، صدر عبدالمروف، جنرل سیکرٹری قمر عباس، نشرواشاعت سیکرٹری یاسر علی خان، سینیئر ممبرز ندیم کھوکھر، ذیشان مک، نسیم انصاری، رفیق سلیم، ندیم خان، عزیز خان اور دیگر عہداران کی جانب سے مذدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین، اور لیبر یونین کے صدر قمر ظفر خان سے اور انکے دیگر اراکین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سید عمران حسین نے کہا ہے کے یونینز کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہیں
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے، مزدور یونین اور لیبر یونین کی کاوشوں کے نتیجے میں ادارہ نے تین اسکیموں کے لینڈ کنٹرول کے ایم سی کو سونپنے کا آرڈر کینسل کردیا ہے جو ادارے کے ملازمین پر سندھ حکومت کی جانب سے معاشی شب خون مارا گیا تھا۔
ایمپلائز یونین ملازمین کے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر صدائے حق بلند کرتے رہینگے